اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

نواز مخالف نعرے لگانے پر گرفتار ہونے والے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:  وزیراعظم مخالف نعرے لگانے کے الزام میں زیرحراست5  ایتھلٹس رہائی کے بعد کراچی پہنچ گئے۔

لاہور میں ریلوے کے سالانہ گیمز کی تقریب انعامات کی تقریب میں "گونواز گو” کے نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار ایتھلٹس طلبا رہائی کے بعد اتوار اور پیر کی درمیانی شب کراچی پہنچ گئے۔

واپس آنے والے ایتھلٹس طلبا میں اویس، عبید، شکیل، ابرار اور فصیح اللہ نامی نوجوان شامل ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو میں نوجوانوں نے بتایا کہ ریلوے اسپورٹس اسٹیڈیم میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خطاب کے دوران تقریب میں شریک کچھ طلبا نے وزیراعظم مخالف نعرے لگائے تھے ہم نے نہیں لیکن چونکہ ہم پہلی صفوں میں بیٹھے ہوئے تھے، اس لئے پولیس نے شاید غلط فہمی کی بنیاد پر ہمیں گرفتار کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے ان کا مسئلہ اٹھایا، جس کے بعد وزیراعظم نے ان کی رہائی کے احکامات دیئے اور بعد میں پولیس بھی میڈیا فوٹیجز اور عینی شاہدین کی مدد سے اس حقیقت تک پہنچی کہ نعرے لگانے والوں میں ہم شامل نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ واپس اپنے گھر پہنچ کر خوشی اور اطمینان محسوس کررہے ہیں۔

     گونوازگو‘‘نعرہ لگانے پر  5ایتھلٹس گرفتار

یاد رہے کہ پانچوں ایتھلیٹس کو’’گونوازگو‘‘نعرہ لگانے پر گرفتار کیا گیا تھا،  وزیراعظم نوازشریف نے طلبا کو حراست میں لیے جانے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد اس کا نوٹس لیتے ہوئے حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور حراست میں لیے گئے طلبا کو فوری  رہا کرنے اور کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں