جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس اولمپکس میں تو اب تک پاکستانی ایتھلیٹس نے عوام کو مایوس کیا ہے لیکن ملائیشیا میں قومی کھلاڑیوں نے گولڈ اور سلور میڈلز جیت لیے ہیں۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والی بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی مارشل آرٹسٹ سید ابو ہریرہ شاہ اور سید ہادی جعفری نے گولڈ میڈلز حاصل کر کے سبز ہلالی پرچم کو سر بلند کر دیا۔

اس کے علاوہ محمد میران اور محمد حسن نے بھی اپنے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چاندی کے تمغے جیت لیے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق محمد ہادی جعفری نے گولڈ میڈل میچ میں انڈونیشیا کھلاڑی کو ناک آئوٹ کیا جب کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے سید ابو ہریرہ شاہ جو ملائشین کھلاڑی کو شکست دیکر فائنل میں پہنچے تھے، فائنل میں مدمقابل نہ آنے کی وجہ سے واک اوور کی بنیاد پر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

محمد میران کو فائنل میں ملائیشین حریف سے شکست ہوئی، محمد حسن انجری کی وجہ سے فائنل نہ کھیل سکے اور دونوں نے سلور میڈلز حاصل کیے۔

پیرس اولمپکس: پاکستان کی واحد امید ارشد ندیم آج میدان میں اتریں گے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں