انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ماہ نومبر کے بہترین کھلاڑی کے لیے پلئیرز کو نامزد کر دیا۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے پاکستان کے عابد علی کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے جنہوں نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 224 رنز بنائے۔
اوپنر نے ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر شاندار شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا اور عابد علی کی 133 اور 91 رنز کی بدولت گرین کیپس نے میچ میں کامیابی سمیٹی۔
Nominees for the ICC Men’s #POTM for November 2021 are out!
Did your favourite players make the list?
Find out ➡️ https://t.co/M4fR9WmEiT
And VOTE 🗳️ https://t.co/K7YDt5RONS pic.twitter.com/5DMNvnjOnp— ICC (@ICC) December 7, 2021
پلیئرآف دی منتھ کیلئے ٹم ساؤتھی اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں جب کہ آئی سی سی ویمنزپلیئرآف دی منتھ کیلئےپاکستان کی انعم امین شامل ہیں۔