اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

ملیبرن میں پرتھ والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سعود شکیل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر نوجوان بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ کوتاہیوں سے سیکھیں گے اور پرتھ والی غلطیاں نہیں دُہرائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جو آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے کینگروز کے دیس میں ہے اور پرتھ ٹیسٹ ہارنے کے بعد ایک صفر کے خسارے سے دوچار ہے۔ سیریز کو برابر کرنے کے لیے 26 دسمبر سے میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

قومی ٹیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبرن پہنچ چکی ہے اور دو روز کے آرام کے بعد تازہ دم ہوکر آج پریکٹس کی جب کہ کل سے وکٹوریہ الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

- Advertisement -

پریکٹس کے بعد اگلے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مڈل آرڈر نوجوان بلے باز سعود شکیل نے کہا کہ کوتاہیوں سے سکھیں گے اور کوشش کریں گے کہ پرتھ والی غلطیاں نہ دہرائیں۔

پاکستان ٹیم کیلیے بُری خبر، اہم فاسٹ بولر آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

سعود شکیل نے کہا کہ آج ہمارا پریکٹس سیشن بہت اچھا رہا۔ ایم سی جی میں کھیلنے کی خواہش تھی جو پوری ہو رہی ہے۔ یہاں کھیلنے پر پریشر ضرور ہے لیکن کوشش ہوگی کہ ملیبرن میں ٹیم کے لیے ایک اچھا اسکور کروں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں