ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پاکستانی نژاد اقراء خالد دوسری مرتبہ کینیڈین پارلیمنٹ کی رکن منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا/رحیم یاد خان: پاکستانی نژاد سیاست داں اقراء خالدنے ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کینیڈا کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یاد خان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون اقراء خالد سنہ 2015 میں جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کینیڈیا کے علاقے مسیسوگا سے لبرل پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور بھاری اکثریت سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں۔

- Advertisement -

کینیڈین رکن پارلیمنٹ کے رحیم یار خان میں مقیم داداکا اپنی پوتی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ’خدائے بزرگ و برتر کا شکر ہے کہ اس نے میری پوتی کو کامیابی سے ہمکنار کیا، میری بات ہوئی تھی اقراء سے وہ حلف اٹھانے کے بعد جلد پاکستان آئے گی‘۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ اقراء ضلع رحیم یار خان کے علاقے رکن پور میں رہائش پذیر تھی اور اسی علاقے سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، رکن پور کے گرلز ایلیمنٹری اسکول کی ہیڈ مسٹریس کا کہنا تھا کہ دور طالب علمی میں اقراء ایک لائق کو ہوشیار طالب علم تھی اس نے بہت جدوجہد کی ہے اگر باقی طالبات بھی اسی لگن و محنت سے کام جدوجہد کریں تو زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل کرسکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین رکن پارلیمنٹ اقراء خالدنے 20 نومبر 1985 کو رحیم کے نواحی علاقے رکن میں آنکھ کھولی اور ابتدائی تعلیم گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول رکن پور سے حاصل کی۔

بعدازاں اپنے والد حافظ محمد خالد جو کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور لائبریری کے چئیرمین تھے کے ساتھ لندن اور پھر بعد ازاں کینیڈا چلی گئیں اور اعلیٰ تعلیم وہیں حاصل کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقرا خالدچار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔

اقراء خالد مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں اور اسلاموفوبیا کے خلاف آواز حق بلند کرنے کے ساتھ ساتھ کینیڈا میں پاکستانی طلبہ کی تعلیم کے حصول کیلئے بھی انہوں نے اہم خدمات انجام دی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں