جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

لندن میں مئیر شپ کے لیے پاکستانی نژاد امیدوار صادق خان کا پلہ بھاری

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: لندن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہےِ، پاکستانی نژاد صادق خان مئیرشپ کے لیے جیت کے قریب ترجبکہ برمنگھم سے مریم خان نے کونسلر شپ کے لیے میدان مارلیا۔

اب تک موصول ہونے والےنتائج کے مطابق صادق خان کی جیت کے امکانات روشن ہوتے جارہے ہیں۔ پاکستانی نژاد کی ممکنہ کامیابی کی وجہ سے برطانیہ میں ہونے والے الیکشن میں پاکستانیوں کی دلچسپی بھی بڑھتی جارہی ہے۔

مئیرشپ کے لیے مضبوط امیدوارصادق خان سابقہ وزیر اور پیشہ کے اعتبار سے قانون دان ہیں۔ ان کےوالد برطانیہ میں بس چلایا کرتے تھے۔

متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے صادق کے خان کے مدمقابل کنزرویٹو پارٹی کے امیدوارارب پتی زیک گولڈ اسمتھ ہیں جو کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔ یاد رہےعمران خان نے ان کی انتخابی مہم میں حصہ بھی لیا تھا۔

دوسری جانب برمنگھم سے پاکستانی نژاد مریم خان کونسلر کے لیے منتخب ہو گئی ہیں۔ مریم خان کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے۔

اس سے قبل پاکستانی نژاد خاتون رکن پارلیمینٹ بھی منتخب ہو چکی ہیں. برطانوی پارلیمانی نظام میں پاکستانی نژاد امیدواروں کی کامیابی کو دونوں ملک کے باہمی تعلق و تعاون کے لیے خوش آئند تصور کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں