پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستانی بولنگ ورلڈکپ وننگ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے پاکستانی بولنگ کو ورلڈکپ وننگ اٹیک قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں گوتم گمبھیر نے کہا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک شاندار ہے جو ورلڈکپ جتوا سکتا ہے، میگا ایونٹ ‏میں سب سے بہترین بولنگ اٹیک پاکستان کا ہے۔

بھارتی کھلاڑی نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے اب تک عمدہ کارکردگی ‏کا مظاہرہ کیا ہے، شاہین آفریدی نئی گیند کے ساتھ اچھی بولنگ کررہے ہیں جب کہ حارث رؤف مشکل اوورز میں ‏بہترین بولنگ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کے پاس پیس بھی ہے جس طرح سے مشکل وقت میں وہ بولنگ کرتے ہیں وہ بہترین ‏ہے۔

بھارتی ٹیم کی پہ در پہ شکستوں پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ مجھے لگتا ‏ہے بھارتی ٹیم ذہنی طور پر مضبوط نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے شک بھارتی کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور وہ اتنے ٹیلنٹڈ ہیں کہ باہمی طور پر بہت کچھ کر ‏سکتے ہیں لیکن ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹ میں وہ ذہنی طور پر مضبوط نظر نہیں آتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں