بدھ, مئی 28, 2025
اشتہار

پاکستان کا ایک اور بڑا معرکہ، باکسر بانو بٹ نے بھارتی حریف کو دھول چٹادی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے ایک اور بڑا معرکہ مارلیا پاکستان کی نوجوان خاتون باکسر بانو بٹ نے بھارتی حریف تاریخی فتح حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی نوجوان باکسر بانو بٹ نے بھارتی حریف پر تاریخی فتح حاصل کرلی ہے، بانو بٹ نے 9ویں ایشیائی جیو جِتسو چیمپئن شپ میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دی۔

9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں ہوئی جہاں پاکستان کو تاریخی فتح ملی، چیمپئن شپ میں بانو بٹ نے رِچا شرما کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔

بانو بٹ کی یہ کامیابی نہ صرف کھیل بلکہ خطے میں پاکستان کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔

بانو بٹ جیسے پُرعزم نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، یہ تاریخی فتح نوجوان نسل کے عزم، محنت اور بلند حوصلے کی روشن مثال ہے، کھیل، تعلیم، ٹیکنالوجی میں پاکستانی نوجوان دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں