جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو چت کرنے کے بعد کشمیریوں لیے آواز اٹھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ میں بھارتی باکسر کو چاروں شانے چت کرنے کے بعد قومی ہیرو عثمان وزیر نے مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھا دی۔

ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ میں عثمان وزیر نے روایتی حریف بھارت کے تھلک سیلوام کو صرف ایک منٹ پانچ سیکنڈ میں چت کر کے فتح حاصل کر لی۔

اس فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام بند کرے اور امن قائم ہونے دے۔

- Advertisement -

عثمان وزیر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کیا اور کہا کہ لڑائی جھگڑا بند کریں اور امن کو فروغ دیں۔

دریں اثنا اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے اسٹار باکسر نے کہا کہ جب فائٹ کا اعلان ہوا تو ہر کسی نے بولا بھارت سے نہیں ہارنا۔

بھارتی باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں آؤٹ کلاس کرنے والے عثمان وزیر نے کہا کہ سوچا بھی نہیں تھا میں پہلے ہی راؤنڈ میں اسے گرا دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عامر خان جیسا فائٹر بننے کیلیے فنڈنگ بھی ویسی ہی چاہیے۔ پاکستان میں پورے کیریئر میں کوئی ایتھلیٹ جتنے پیسے نہیں کماتا اتنے وہ ایک کیمپ میں لگاتے ہیں۔

ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ: پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو ڈھیر کردیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں