پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی باکسر شہیر نے بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد بےمثال محبت کا مظاہرہ کیا۔
شہیر آفریدی نے شکست دینے کے بعد بھارتی باکسر کو ایسا خاص تحفہ دیا جو ان کےلیے مذہبی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل تھا، پاکستانی باکسر نے فتح کے بعد اپنے مدمقابل بھارتی سکھ حریف کو گرو نانک بابا کی زمین کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکھ باکسر کرتار پور کی زمین کی مٹی کا تحفہ حاصل کرکے خوش نظرے آئے اور اسے عقیدت سے چوما۔
پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کی طرف سے بھارتی حریف کو کرتار پور کی مٹی دینے کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا گیا کہ پاکستانی عزت محبت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔
تھائی لینڈ میں ہونے والے مقابلے کے بعد پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے یہ اقدام کیا جسے دیکھ کر نہ صرف ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوا بلکہ دنیا میں پاکستان کی جانب سے امن کا بھی پیغام گیا۔
خیال رہے کہ اس وقت پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کی صورتحال ہے، بھارت نے نہ صرف سندھ طاس معادہ معطل کردیا ہے بلکہ پاکستان سے بھارت جانے والے جاں بہ لب مریضوں کو بھی واپس بھیج دیا ہے۔
پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کو بہانہ بنا کر بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف جنگی اقدامات کررہا ہے، تاہم عالمی سطح پر اسے رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔