ویلٹر ویٹ باکسنگ میں بھارتی حریف کو دھول چٹانے والے پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی جیت سے بعد بیان جاری کیا ہے۔
ویلٹر ویٹ باکسنگ میں پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے بھارتی باکسر ایسورن کو دھول چٹاتے ہوئے ناک آئوٹ کردیا تھا۔
ویلٹر ویٹ فائٹ کا یہ مقابلہ بینکاک میں ہوا جہاں عثمان وزیر پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی حریف پر قہر بن کر برسے اور انھیں ناک آؤٹ کردیا، عثمان کے تابڑ توڑ حملوں سے ایسورن بالکل بھی سنبھل نہ پائے۔
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو دھول چٹادی
پاکستانی باکسر کی فتح پر ان کے آبائی گاؤں استور میں جشن منایا گیا لوگوں نے علاقائی رقص کیا، عثمان وزیر کے والد نے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔
تاہم اب عثمان وزیر نے کہا کہ میری جیت پر پورے پاکستان میں جشن منایا گیا، چاہتا ہوں اوپن ورلڈ ٹائٹل کیلئے لڑوں۔
باکسر عثمان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل باؤٹس کیلئے حکومت اور نجی سیکٹر کا تعاون چاہیے، ایسٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن شپ اور دیگر ٹائٹلز پر میری نظر ہے۔