جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے انڈونیشین حریف کو ناک آؤٹ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی نوجوان باکسر عثمان وزیر نے ایشین باکسنگ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے اپنے حریف کو ناک آؤٹ کردیا، انڈونیشین باکسر بی ایس لوپیز لڑکھڑا کر رنگ میں گر گئے۔

کراچی میں ایشین بوائے عثمان وزیر اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے، باکسنگ مقابلے فائٹ آف چیمپئنز میں پی ایس لوپز کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا، پی ایس لوپز کے لڑکھڑا کر رنگ میں گرنے پر ریفری نے فائٹ روک دی، پی ایس لوپز کو گھٹنے کی انجری ہوئی ہے۔

کراچی میں فائٹس آف چیمپئن کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا، باکسر عثمان وزیر نے ایشین ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا، عثمان وزیر نے انڈونیشیا کے بی ایس لوپز کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا، حریف باکسر زخمی ہوکر رنگ سے چلے گئے۔

دوسرے مقابلے میں آصف ہزارہ نےانڈونیشا کے جیک کو ناک آؤٹ کردیا جبکہ کامران وہاب نے افغانستان کےعبد اللہ کو ہرا دیا۔

دوسری جانب پاکستان کے نادربلوچ نے ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، نادر بلوچ نے افغانستان کے حسن کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے نادر بلوچ کو بیلٹ پیش کی۔

ایلیمنیٹر فائٹ میں پاکستانی فیلکن باکسر محمد وسیم اور فلپائن کے جینی بوائے بوکا مدمقابل ہیں، جیت کی صورت میں وسیم ورلڈ ٹائٹل فائٹ لڑنے کے اہل ہو جائیں گے۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں