ویلٹر ویٹ باکسنگ میں پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے بھارتی باکسر ایسورنبھارتی باکسر ایسورن کو دھول چٹاتے ہوئے ناک آئوٹ کردیا۔
ویلٹر ویٹ فائٹ کا یہ مقابلہ بینکاک میں ہوا جہاں عثمان وزیر پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی حریف پر قہر بن کربرسے اور انھیں ناک آؤٹ کردیا، عثمان کے تابڑ توڑ حملوں سے ایسورن بالکل بھی سنبھل نہ پائے۔
شروع سے ہی عثمان نے حریف کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور تیز حملوں سے کسی بھی موقع پر بھارتی باکسر کو سنبھلنے نہ دیا۔
عثمان وزیر نے بھارتی باکسر صرف ایک منٹ اور 41 سیکنڈز میں ہی رنگ میں ڈھیر کردیا، پاکستانی باکسر کے پےدرپے مکوں سے ایسورن رنگ میں ڈھیر ہوگئے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عثمان وزیر نے اپنے کیریئر کی 17ویں انٹرنیشنل فائٹ میں فتح حاصل کی ہے وہ اب تک ناقابل شکست رہے ہیں۔
پاکستانی باکسر کی فتح پر ان کے آبائی گاؤں استور میں جشن منایا گیا لوگوں نے علاقائی رقص کیا، عثمان وزیر کے والد نے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو چت کرنے کے بعد کشمیریوں لیے آواز اٹھا دی