ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستانی باکسر نے بھارتی کو آؤٹ کلاس کر کے گولڈ میڈل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے باکسنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی باکسر الیاس ہزارہ نے بھارتی باکسر گورجند سنگھ کو ہرا کر گولڈ میڈل اور ٹرافی جیت لی۔

آسٹریلیا میں ہونے والے بگ ٹائم باکسنگ ٹورنامنٹ کے میلبرن میں ہونے والے فیصلہ کن مقابلے میں کوئٹہ کے نوجوان باکسر الیاس زہرہ نے روایتی حریف بھارتی باکسر گورجند سنگھ کو شکست دے دی۔

- Advertisement -

الیاس ہزار نے با آسانی گورجند سنگھ کو چاروں خانے چت کر کے بیرون ملک پاکستان کا پرچم بلند کیا اور اس کارکردگی پر گولڈ میڈل کے ساتھ ٹرافی بھی جیت لی۔

کراٹے کومبیٹ مقابلہ: شاہ زیب رند نے بھارتی رانا سنگھ کو چت کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دبئی میں ہونے والے کومبیٹ کراٹے مقابلے کے فائنل میں بلوچستان کے ہی شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو شکست فاش دے کر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں