بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی میں 100 سے زائد سانپوں کے ساتھ رہنے والے پاکستانی بھائی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے رہائشی دو بھائی حمزہ اور حسن اپنے گھرمیں 100 سے زائد سانپوں کے ساتھ رہتے ہیں۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع دونوں بھائیوں کا گھر پہلے پہل ت علاقہ مکینوں کے لئے دہشت کا باعث تھاتاہم اب علاقہ مکین ان سے لطف اندوزہوتے ہیں۔

حسن کا کہنا ہے کہ ’’میں 22 سال کا تھا جب میرے بھائی پہلا سانپ گھرلائے تھے جو کہ ’رتیلا بوا‘ تھا اور اس کی قیمت 15 پاؤنڈ تھی‘‘۔

کچھ عرصے بعد انکا شوق اور پروان چڑھا اور وہ ایک انڈین روک پائتھن خرید لائے جس کی قیمت 150 پاوٗنڈ تھی۔

بعدازاں انہوں نے امریکی شہراوکلاہامہ سے 16 پائتھن منگوائے اور ان کے پاس اب مجموعی طور پر100 سے زائد سانپ ہیں۔

ابتدا میں ان کے سانپ اہل ِمحلہ کے لئے پریشانی کا سبب بھی بنتے اور انہوں نے دونوں بھائیوں کے خلاف شکایات بھی درج کرائیں تاہم اب صورتحال قابو میں ہے اوردونوں بھائی پائتھن برادرز کے نام سے پہچانےجانے لگے ہیں۔

ان سانپوں کی نگہداشت کی قیمت دونوں بھائیوں کو لگ بھگ 1500 پاوئنڈ ماہانہ پڑتی ہے۔

دونوں بھائیوں نے اپنے رہائشی علاقے نارتھ ناظم آباد میں ’’وائلڈ لائف ایکسپرئینس سنٹر‘‘ کے نام سے ایک زو قائم کردیا ہے جہاں ان سانپوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں