بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

یوم پاکستان: عرب میں پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب، سینکڑوں پاکستانیوں کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس کے تحت پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں سینکڑوں پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دار الحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں منعقد تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستوں کے علاوہ سینکڑوں پاکستانیوں اور غیر ملکی افراد نے بھی بھرپور شرکت کی، اس موقع پر ملٹری بینڈ نے قومی نغموں پر مشتمل خوبصورت دھنیں بکھیریں۔

سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے قومی سبز ہلالی پرچم کو فضا میں سر بلند کیا تو پاکستانیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ مسلح افواج کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ کی یومِ پاکستان پریڈ کے موقع پر فلائی پاسٹ کی قیادت

کیمونٹی ہال میں لوگوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم ایک زندہ جاوید قوم ہیں اور آج کے دن ہم قائد اعظم محمدعلی جناح، علامہ اقبال اور دیگر قومی ہیروز کے ہمراہ ان لاکھوں افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قومی ہیروز کی جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن نصیب ہوا، تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے افسرزن کی جانب سے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

یوم پاکستان:‌ واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی پروقار تقریب

خیال رہے کہ یوم پوکستان کی مناسبت سے دنیا بھر تقریبات منعقد کیے جارہے ہیں جسے پاکستانی بھرپور جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں