شوبز ستاروں نے فیملی کے ساتھ عید الفطر منائی اور اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
پاکستانی شہری عید الفطر کی خوشیاں منارہے ہیں اور اس موقع پر نت نئے کپڑے پہن کر تفریحی مقامات کا رخ بھی کررہے ہیں اسی طرح شوبز شخصیات نے بھی عید پر تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان نے بھی مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
شوبز انڈسٹری کی نئی شادی شدہ جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید نے اپنی عید کو ‘ہماری حسین عید’ قرار دیا۔
اداکارہ عائزہ خان نے بھی عید پر اپنے مداحوں کو مبارک باد پیش کی، اس عید پر اداکارہ کا گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔
سارہ خان اور فلک شبیر نے بھی عید کی خوشیاں بیٹی عالیانہ کے ساتھ منائی اس موقع پر فلک بیٹی کو گود میں اٹھا کر پیار کررہے ہیں۔
اداکارہ زوہا توقیر نے عید کے موقع پر گلابی ساڑھی کا انتخاب کیا اور کہا کہ ’کیپشن لکھنا ضروری نہیں تھا۔‘
صبور علی اور علی انصاری نے نومولود بیٹی سیرینا کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں اور لکھا کہ ’میری حسین عید‘ ہے۔