لاس اینجلس: 89 ویں آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان ہوچکا ہے اور اس بار پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون سینماٹو گرافر نوشین دادا بھائی کی فلم کو بھی آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
پاکستانی نژاد سینماٹو گرافر نوشین دادا بھائی کی فلم La Femme et le TGV دا ریل روڈ لیڈی کو لائیو ایکشن شارٹ فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔
Film shot by Pakistani American cinematographer Nausheen Dadabhoy’s film La Femme et le TGV nominated @TheAcademy award live action short pic.twitter.com/G9gWccAW73
— Sharmeen Obaid (@sharmeenochinoy) January 24, 2017
فلم ایک خاتون کے متعلق ہے جو اپنے گھر کے سامنے سے گزرنے والی ٹرین سے ایک انوکھا تعلق قائم کرلیتی ہے۔
نوشین دادا بھائی پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون سینماٹو گرافر ہیں۔
نوشین دادا بھائی نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ وہ اس سے قبل مہرین جبار کے ’جیکسن ہائیٹس‘، ’دا گراؤنڈ بینتھ دیئر فیٹ‘، اور ’جوش ۔ انڈپینڈنس تھرو یونیٹی‘ نامی فلموں کی عکس بندی میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔
آسکر ایوارڈز کی تقریب 26 فروری کو کیلی فورنیا میں منعقد ہوگی۔