جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

برما میں قتل عام: پاکستانی شہری عالمی عدالت پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی شہری نے برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پرعالمی عدالت برائے انصاف سے رجوع کرلیا، درخواست میں آنگ سان سوچی اور مذہبی پیشوا آشن ورتھو کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری نے برما میں روہنگیائی مسلمانوں کے قتلِ عام اور ملک بدری کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے جس میں آنگ سان سوچی اور بدھ مت کے مذہبی پیشواء آشن ورتھو کو فریق بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیگ میں واقع بین الااقوامی فوج داری عدالت برائے انصاف میں پاکستانی شہری بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے دائر کی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو جانوروں کی طرح ذبح کر کے ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے جس کا عالمی عدالت کو نوٹس لینا چاہیے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میانمار میں خواتین اور بچوں کو زیادتی کے بعد قتل اور جبری طور پر ہجرت پر مجبور کیا جا رہا ہے جس کے لیے برما کی رہنما اور نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی اور مذہبی پیش روا آشن ورتھو کے خلاف فوج داری کارروائی عمل میں لائی جائے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں