جمعرات, ستمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستانی شہریوں کو لبنان کا سفرنہ کرنے کی ایڈوائزری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

دفترخارجہ نے پاکستانی شہریوں کو لبنان کا سفرنہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے جبکہ وہاں موجود شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستانی دفترخارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری لبنان کا سفر نہ کریں، جو پاکستانی مخصوص وجوہات کی بنا پر لبنان نہیں چھوڑ سکتے وہ احتیاط برتیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا جاتا ہے، پاکستانی شہری بیروت میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں پاکستانی دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا پاکستان لبنان کیخلاف اسرائیل کی تازہ فوجی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ عمل انتہائی خطرناک ہے، اقدام نے پہلے سے ہی غیرمستحکم خطے میں امن و سلامتی کو مزید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ترجمان پاکستانی دفترخارجہ نے مزید کہا تھا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

دریں اثنا اسرائیل لبنان میں خون کی ہولی کھیلنے میں مصروف ہے، اسرائیل کی جانب سے لبنان کی شہری آبادیوں پر ہزاروں میزائل داغ دیے گئے، شہادتوں کی تعداد 570 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں