کراچی : کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی پورٹ پر ضبط کیے جانے پاکستانی کمپنی نے ہرجانے کا دعویٰ کردیا، جس میں استدعا کی 20 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد بطور ہر جانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ میں پاکستانی کمپنی نے کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی پورٹ پر ضبط کیے جانے کے واقعے پر شپنگ اورفریٹ سروس کمپنی کے خلاف ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
وکیل نے بتایا کہ چین سے درآمد کمرشل کنسائنمنٹ شپنگ کمپنی کی نااہلی سے ممبئی پورٹ پرضبط ہوا اور بھارتی حکام نے ایٹمی اور میزائل پروگرام میں استعمال کا الزام لگا کر کنسائنمنٹ ضبط کیا۔
وکیل مدعی عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شپنگ کمپنی نے بھارتی حکام کے ساتھ ملی بھگت کر کے کنسائنمنٹ ضبط کروایا، درآمدکی گئی مشینری کمرشل استعمال کے لئے ہے۔
،عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزارت خارجہ نےبھی وضاحت جاری کی کہ کنسائنمنٹ کمرشل استعمال کیلئےہے، شپنگ کمپنی اور فریٹ کمپنی نےمدعی کی شہریت کو عالمی سطح پرنقصان پہنچایا۔
وکیل نے استدعا کی فریقین کو 20 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد بطور ہر جانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔