تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستانی کرکٹر فاطمہ ثنا کس آسٹریلوی کھلاڑی سے متاثر ہیں؟

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلیس پیری سے متاثر ہیں۔

 قومی کرکٹ ٹیم کی بولر فاطمہ ثنا نے کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ پاکستانی ٹیم کی کھلاڑی ہیں تو آپ کے پاس سب کچھ ہے لیکن اگر ٹیم کی کھلاڑی نہیں ہیں تو آپ کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ ‘

فاطمہ ثنا بچپن سے ہی آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلیس پیری سے متاثر ہیں اور اُنہیں اپنا رول ماڈل مانتی ہیں۔

اسی سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ’جب میں 11 سال کی تھی تو میں نے پہلی مرتبہ پیری کو دیکھا تھا۔ وہ نیوزی لینڈ یا انگلیںڈ کے خلاف آخری اوور کروا رہی تھیں، تب میں نے سوچا کہ میں انہیں فالو کروں گی اور ان جیسا بننے کی پوری کوشش کروں گی۔ اُس کے بعد ایلیس پیری دنیا کی بہترین آل راؤنڈر بن گئیں۔‘

کراچی سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ کرکٹر نے مزید کہا کہ ’میں نے پچھلے ورلڈ کپ میں انہیں دیکھا تھا لیکن ان سے بات نہیں کی تھی، اب جب میں آسٹریلیا میں تھی تو ان سے کرکٹ کی بہت سی باتیں کیں اور مزیدار بات یہ ہے کہ میں نے انہیں میچ میں بالنگ بھی کروائی، میں انہیں آؤٹ کرنے کی کوشش کر رہی تھی اور اگلی مرتبہ آؤٹ کروں گی بھی۔‘

خواتین کی کرکٹ کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ’آسٹریلیا میں کرکٹ کا نظام بہت اچھا ہے، وہ انڈر 19، انڈر 16 اور انڈر 15 کی کھلاڑیوں کی معاونت کرتے ہیں۔ پاکستان میں آسٹریلیا کی طرح نظام اچھا نہیں ہے۔‘

 فاطمہ ثنا نے بتایا کہ ’کراچی اور لاہور میں بہت سی لڑکیاں کرکٹ کھیلتی ہیں لیکن ہمیں ملتان اور دوسرے شہروں میں بھی کرکٹ کھیلنے کے لیے جگہوں کی ضرورت ہے۔ ایسی بہت سی لڑکیاں ہیں جو کرکٹ کھیلنا چاہتی ہیں لیکن انہیں موقع دینے کی ضرورت ہے۔‘

Comments

- Advertisement -