بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

میدان کے بجائے پاکستانی کرکٹرز کا ہوٹل میں میچ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا مگر قومی کرکٹرز نے بارش کے باعث پریکٹس منسوخ ہونے پر ہوٹل میں کرکٹ کھیلنا شروع کر دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا اور ابتدائی تین میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جب کہ آخری دو میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلیں جائیں گے۔

سیریز کے لیے دونوں ٹیمیں اسلام آباد میں موجود ہیں تاہم بارش کے باعث گزشتہ روز قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا جب کہ بارش سیریز کے میچوں کے دوران بھی رکاوٹ بن سکتی ہے۔

- Advertisement -

پریکٹس سے محروم قومی کرکٹرز نے اس کا حل انڈور کرکٹ میں ڈھونڈ نکالا اور ہوٹل کے اندر ہی کرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں محمد عامر، عماد وسیم، شاہین آفریدی، زمان خان اور ابرار احمد نے ہوٹل کے کوریڈور میں میچ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پی سی بی کے شیئر کرتے ہی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں