پاکستانی کرکٹرز نے افواج پاکستان اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کے تقدس اور حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے افواج پاکستان اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے، جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں ان کا تاریخ میں کوئی نام ونشان نہیں رہتا۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ افواج پاکستان کی محبت ہماری رگ رگ میں بسی ہے اور ملک سے محبت کرنے والے ہر شخص کے دل میں افواج پاکستان سے عقیدت بھری ہے۔
کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کے تقدس اور حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور وطن عزیز کے تمام شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔