ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

پاکستانی کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بند

اشتہار

حیرت انگیز

مودی سرکار نے اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے پاکستان کے مزید اسٹار کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے۔

پہلگام حملے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کر دیے گئے۔

بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ایک "قانونی درخواست” کی وجہ سے ہندوستان میں بلاک کیے گئے ہیں۔

صارفین نے پاکستانی کرکٹرز کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن پیغام ملا، "اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔

اس سے قبل پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا گیا تھا۔ ارشد ندیم کو ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے بنگلور میں 24 مئی کو ہونے والے افتتاحی این سی کلاسک جیولین ایونٹ میں شرکت کے لیے بھی مدعو کیا تھا۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

مودی سرکار نےگھبراہٹ میں آئی ایس پی آرکا یو ٹیوب چینل،ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے29 اور 30 اپریل کوبھارتی جھوٹ کو مفصل اندازسےبے نقاب کیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی کاکول اکیڈمی میں کی گئی تقریر پر بھارتی حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں