پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پاکستانی شائقین بھارتیوں سے مختلف ہیں، سرفراز احمد

اشتہار

حیرت انگیز

ٹاؤنٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی شائقین اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے ساتھ اچھا کھیل دیکھنے کے لیے آتے ہیں، وہ کسی کے خلاف نعرے بازی نہیں کرتے کیونکہ اُن کا مزاج بھارتیوں سے بالکل مختلف ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ سے بے تحاشہ محبت کرتے ہیں اور وہ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ہی گراؤنڈ میں آتے ہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کا مزاج ایسا نہیں کہ وہ اسٹیو اسمتھ یا مخالف ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کے خلاف نعرے بازی کریں، ہمارے شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ اچھا کھیل پیش کرنے والوں کی بھی کھل کر حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا، آل راؤنڈر ان فٹ

یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں انڈین تماشائیوں نے آسٹریلوی سابق کپتان اور موجودہ مڈل آرڈر بلے باز اسٹیو اسمتھ گراؤنڈ میں موجود تھے تو بھارتی شائقین نے اُن کے خلاف ’’چیٹر چیٹر‘‘ کے نعرے لگائے تھے۔

اسٹیڈیم میں بڑھتی ہوئی بدمزگی کو دیکھتے ہوئے ویرات کوہلی شائقین کے پاس آئے اور انہیں سمجھایا کہ بدتمیزی کرنے کے بجائے آسٹریلیا کی ٹیم کو بھی سپورٹ کریں، کوہلی نے آسٹریلوی ٹیم سے معافی بھی مانگی تھی۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں