اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

روس سے سستے تیل کی خریداری پر مذاکرات، پاکستانی وفد ماسکو روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی وفد سستے تیل کی خریداری پر مذاکرات کے لیے روس روانہ ہوگیا، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاملے پر پاکستانی وفد بات چیت کے روس روانہ ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کے لئے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہوا۔

- Advertisement -

پاکستانی وفد میں سیکرٹری پٹرولیم محمد محمود اور پٹرولیم ڈویژن کے دیگر متعلقہ حکام شامل ہیں۔

مذاکرات میں روس سے سستے تیل کی خریداری کے حوالے سے بات چیت ہوگی جبکہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاک اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے اور پٹرولیم سیکٹر سے متعلق تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزیرمملکت برائےپیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا تھا کہ پاکستان روس سے گیس اور تیل خریدنے کیلئے تیار ہے،اس حوالے سے روس کو توانائی کی ضروریات کے حوالے سے خط لکھ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں