اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔
اسرائیلی نیوز چینل نے خبر شائع کی ہے کہ پاکستانی وفد نے رواں ہفتے اسرائیل کا دورہ کیا جس کی قیادت سابق وزیر نسیم اشرف نے کی۔
پاکستانی وفد کا رواں ہفتے اسرائیل کا دورہ، اسرائیلی نیوز چینل کا دوعیٰ#ARYNews #Israel pic.twitter.com/R8yxPt5uln
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) September 20, 2022
اسرائیل کا دورہ کرنے والا وفد 9 ارکان پرمشتمل تھا، وفد کے 4 ارکان ایسے ہیں جو پاکستان میں رہتے ہیں جس میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔
وفد نےجغرافیائی سیاست، مذہب، ثقافت اور ٹیکنالوجی کے موضوعات پر اسرائیل کادورہ کیا ہے۔ ہفتے کے آخر میں وفد نے اسرائیلی صدر سے بھی ملاقات کرنا تھی۔
پاکستان اور اسرائیل کی جانب سے باضابطہ طور پر اس خبر کے حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔