تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

‘پاکستانی وفد کا دورہ اسرائیل، حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے’

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی صدر سے پاکستانی وفد کی ملاقات پر حکومت اپنی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کیخلاف میری قرارداد کل ایجنڈے کا حصہ ہے اسرائیلی صدر کی پاکستانی وفدسےملاقات کی تصدیق قابل مذمت و شرمناک ہے۔

سینیٹرمشتاق احمدخان نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے طاقتور ملکی، عالمی لابی کی اسرائیل کیلئےنرم گوشہ پیداکرنےکی کوشش ہے۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیلئےنرم گوشہ پیدا کرنے کی ہم مزاحمت کریں گے۔

Comments