اشتہار

جلال آباد، پاکستانی سفارت کار نیئراقبال کو قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

جلال آباد : افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارت کار رانا نیئراقبال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا وہ بہ طوراسسٹنٹ پرائیوٹ سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے.

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں مقیم پاکستان کے سفارت کار رانا نیئراقبال کو ان کی رہائش گاہ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا.

افغان میڈیا کے مطابق افغان سفارت کار رانا نیئر اقبال کو مغرب کی نماز کے بعد نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد اپنی رہائش گاہ کی جانب آرہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد کی بربریت کا نشانہ بن گئے.

- Advertisement -

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پاکستانی سفارت کار نیئر اقبال پر 9 گولیاں برسائیں جس سے وہ جانبر نہیں ہوسکے اور موقع پر  ہی دم توڑ گئے انہیں 6 گولیاں لگیں.

واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول سفارت کار کی لاش کو جلال آباد اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد میت پاکستان بھیجوا دی جائے گی.

رانا نیئر اقبال کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تھا اور ان کے پانچ بیٹے ہیں اور حال ہی میں انھیں جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانےمیں تعینات کیا گیا تھا.

دفترخارجہ پاکستان نے رانا نیئر اقبال کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان حکومت پاکستانی سفارتکاروں کی سیکیورٹی سخت کرے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے.

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وہ افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے میں اسسٹنٹ پرائیوٹ سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے اور سیالکوٹ کے رہائشی تھے جہاں اُن کے اہل خانہ کو قتل کی اطلاع دے دی گئی ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں