جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں کس پاکستانی اداکارہ کو مدعو کیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مکیش امبانی نے بیٹے کی پری ویڈنگ تقریب میں مدعو کیا تھا۔

بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات گزشتہ دنوں منعقد ہوئی لیکن اس سے جڑی خبریں اب بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

تین روزہ تقریبات میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی لیکن پاکستان کی کوئی شخصیت دکھائی نہیں دی۔

سوشل میڈیا پر جہاں اس بات پر پاکستانیوں نے خوب میمز بنائیں وہیں صنم جنگ کی ایک پوسٹ پر صارف نے اداکارہ سے امبانی تقریبات میں شرکت سے متعلق سوال کر ڈالا۔

انسٹاگرام صارف کا اداکارہ سے پوچھنا تھا کہ ’ آپ کو نہیں بلایا مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی پر؟

جس پر صنم جنگ نے بڑے سنجیدہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، میں بہت مصروف تھی، اس لیے میں نے شائستگی سے تقریبات میں شرکت سے معذرت کر لی۔‘

صنم جنگ کا جواب مذاق تھا یا ایک حقیقت اس سے متعلق تو وہ خود ہی بتا سکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں