جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

2035 تک پاکستانی معیشت کا حجم 1 ٹریلین ڈالرز تک لےجانے کا ہدف، معاشی پلان کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2035 تک پاکستانی معیشت کا حجم 1 ٹریلین ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعظم نئے معاشی پلان کا اجرا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان 29-2024 کا اجرا بروز جمعہ کیا جائےگا، وزیراعظم شہبازشریف خصوصی تقریب میں نیا معاشی پلان جاری کریں گے، ہوم گراؤنڈ نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان کو اڑان پاکستان کا نام دیا گیا ہے۔

پلان کا مقصد پاکستان کو پائیدار، بلند معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، سال 2035 تک پاکستانی معیشت کا حجم 1 ٹریلین ڈالرز تک لے جانے کا ہدف ہے، نیا 5 سالہ پلان 29-2024 برآمدات سمیت فائیو ایز فریم ورک پر مبنی ہوگا۔

- Advertisement -

شرح خواندگی 70 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ غربت میں 13 فیصد تک کمی کا پلان بنایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اگلے 5 سال میں شرح نمو 9.8 فیصد تک لےجانے کا ہدف ہے، پلان کے نکات میں ای پاکستان، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی شامل ہیں۔

معاشی پلان کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ انفرااسٹرکچر، ایکوئٹی، ایتھکس، لوگوں کو بااختیار بنانا ترجیحات میں شامل ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے پائیدار معاشی ترقی کیلئے نئے 5 سالہ پلان کی منظوری دیدی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں