تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دبئی ایمنسٹی اسکیم: غیرقانونی مقیم 11 سو پاکستانیوں کا قونصل خانے سے رابطہ

دبئی: متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں نے  اماراتی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ’ایمنسٹی اسکیم‘ سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے قونصل خانے سے رجوع کرنا شروع کردیا، کل 11 سو پاکستانیوں نے اس سلسلے میں رابطہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے 700 مرد و خواتین نے  العویر میں قائم امیگریشن سنٹر سے رابطہ کیا ہے جبکہ 400 پاکستانی شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کیا ہے۔

پاکستانی قونصل جنرل سید جواد حسن  نے خلیجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  کچھ پاکستانی شہری براہ راست امیگریشن سنٹر بھی گئے تاہم ان کی تعداد بہت کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکیم کے آغاز سے اب تک 400 پاکستانیوں کو سفری دستاویز جاری کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ قونصل خانے کی جانب سے  پاکستانیوں کو فری آؤٹ پاسز بھی دیئے جارہے ہیں اور وہ لوگ جو نوکری کی تلاش کے لیے متحدہ عرب امارات میں رہنا چاہتے ہیں انہیں پاسپورٹ میں سات ماہ کی توسیع بھی دی جارہی ہے۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ وہ لوگ جو مفلس ہیں انہیں پاکستان کی ایک ایئرلائن کےتعاون سے مفت فضائی سفر کے ٹکٹس بھی مہیا کیے جارہے ہیں اور امیگریشن اور ویزہ فیس بھرنے کی مد میں بھی مدد فراہم کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے  یو اے ای حکومت نے اپنے ملک میں قائم تمام سفارت خانوں کے نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہریوں کو وطن واپس جانے یا پھر متحدہ عرب امارات میں قیام کو قانونی بنانے کی ترغیب دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے مسائل حل ہوں۔

عرب میڈیا کے مطابق  جو غیر قانونی تارکین دبئی میں قیام کو قانونی بنانے کی استدعا کریں گے، انہیں مستقبل میں حکومت کی جانب سے عائد کیا جانے والا ٹیکس باقاعدگی سے ادا کرنا ہوگا۔

حکومت کی جانب سے متعارف کرانی جانے والی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے روز غیر قانونی طور پر رہائش پذیر پندرہ سو تینتالیس (1543) افراد نے درخواستیں جمع کروائیں  تھیں ،جن میں سے اکثر کی خواہش دبئی میں ہی مزید قیام کرنا تھا جبکہ کچھ نے اپنے اپنے وطن واپس جانے کی اجازت بھی مانگی تھی ۔

شہریوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے والے ادارے محکمہ اقامہ نے ایشیائی تارک وطن پر حکومت کی جانب سے عائد ہونے والا 10 لاکھ درہم کا جرمانہ معاف کیا  تھااور اُسے واپس اپنے وطن جانے کی اجازت دی تھی۔

Comments

- Advertisement -