ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

ایران کے لیے پاکستانی برآمدات محض 20 ہزار ڈالرز کیوں رہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گزشتہ مالی سال ایران کے لیے پاکستانی برآمدات محض 20 ہزار ڈالرز رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات میں بڑی رکاوٹ بن گئیں، امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات میں رکاوٹ کی بڑی وجہ ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 5 برسوں میں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صرف ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز رہیں، جب کہ ایران سے پاکستان کی درآمدات میں ہر گزرتے سال کے ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ مالی سال ایران سے پاکستانی درآمدات بڑھ کر ایک ارب ڈالرز سے زائد رہیں، گزشتہ 5 برسوں میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 3 ارب 65 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال 2019۔20 میں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات 10 ہزار ڈالرز تھیں، جب کہ مالی سال 2020۔21 اور 2021۔22 میں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات صفر تھیں، مالی سال 2022۔23 میں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات ایک لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2019۔20 میں ایران سے پاکستانی درآمدات کا حجم 44 کروڑ ڈالرز تھا، مالی سال 2020۔21 میں پاکستان کی درآمدات 51 کروڑ 86 لاکھ ڈالرز ہوئیں، اور مالی سال 2022۔23 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 88 کروڑ ڈالرز تھیں۔

دوسری طرف یورپی ممالک کو پاکستان سے برآمدات میں 3.8 ارب ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کے لیے ویلیو ایڈڈ صنعتوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں