بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

شاہ رخ، دلجیت کو ‘ہمارے اسٹارز’ کہنے پر پاکستانی فیشن ڈیزائنر تنقید کی زد میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

میٹ گالا2025 میں جنوبی ایشیا سے ریکارڈ نمائندگی دیکھنے میں آئی جس میں ریڈ کارپٹ پر ایک درجن کے قریب بھارتی اسٹارز نے بھی واک کیا۔

ان میں سپر اسٹار شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا، پنجابی گلوکار وہ اداکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ کیارا ایڈوانی جیسے ستارے بھی شامل تھے شامل ہیں، میٹ گالا کے حوالے سے پاکستانی فیشن ڈیزائنر نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ بھارتی اداکاروں کو ‘ہمارے اسٹارز’ کہنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

نیویارک میں میٹ گالا کے اختتام کے چند گھنٹے بعد پاکستانی فیشن ڈیزائنر زارا شاہجہان نے انسٹاگرام پر مشہور فیشن ایونٹ میٹ گالا میں بھارتی فلمی اداکاروں کی موجودگی کے بارے میں ایک طویل نوٹ لکھا۔

زارا شاہجہان نے لکھا کہ "گزشتہ رات ہمارے دو اسٹارز نے میٹ گالا کو روشن کیا، ان میں ایک شاہ رخ تھے جن کی فلموں کے ساتھ ہم پروان چڑھے ہیں اور دوسرے دلجیت جن کے گانے اب ہم سنتے آرہے ہیں”۔

اس وقت جب دنیا برصغیر کے لیے اپنے دروازے کھول رہی ہے، جب ہمارے فنکار عالمی سطح پر اپنے جلوے دکھا رہے ہیں ہمیں تالی بجانے کی اجازت نہیں ہے۔

زارا شاہجہان نے مزید لکھا کہ "ہمارے ہاتھ شکوک و شبہات سے بندھے ہوئے ہیں،” ہماری خاموشی نے ہماری خوشی کو نگل لیا ہے”۔

تاہم، سوشل میڈیا صارفین کو ان کی ‘ہمارے اسٹارز’ اور ‘ہمارے فنکار’ کہنے والی بات بالکل بھی پسند نہیں آئی، ایک شخص نے لکھا "ہمارے پاس جشن منانے کے لیے کیا ہے؟ ہمارے اسٹارز؟ یہ ہمسائے کے بچے ہیں جو مرضی کریں، ہم کیا کریں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہمارے اسٹارز، ڈیزائنرز، اینکرز کو اس طرح کی حرکت کرکے دوسرے لوگوں کو خوش کرنے کی خواہش کیوں ہے؟

سوشل میڈیا پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ایک شخص نے لکھا "ہماری سیلیبریٹیز؟ میں یہ ہضم نہیں کر پا رہا ہوں! ایس آر کے اور دلجیت کب سے ہمارے ہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں