اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سینئر اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فردوس کو بیگم برین ہیمرج کے سبب لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ان کی عمر 71 سال ہے۔ خاندان کی جانب سے سینئر اداکارہ کے برین ہیمرج سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فردوس بیگم زیرِ علاج ہیں جب کہ اہلِ خانہ نے ان کے مداحوں اور رفقا سے دعائے صحّت کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ فردوس بیگم لاہور میں 1947ء میں پیدا ہوئیں۔ ان کا خاندانی نام پروین ہے جب کہ فلم نگری میں‌ انھیں فردوس کے نام سے شہرت اور مقام حاصل ہوا۔

ماضی کی مقبول فلم ہیر رانجھا میں فردوس بیگم نے ‘ہیر’ کا کردار نبھایا تھا اور شائقین کی توجہ حاصل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں