جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

پاکستانی فلم ” مور“ کو آسکر ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک:پاکستانی فلم کو ” آسکرز “ میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم ‘مور’ کو آئندہ سال ہونے والے 88 ویں آسکر ایوارڈز میں غیر ملکی زبان کی فلموں کی کیٹیگری کے لیے منتخب کر لیا گیا، پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم مور کو خفیہ رائے شماری سے منتخب کیا ہے۔

مور‘ پشتو زبان میں ماں کو کہتے ہیں اور یہ فلم بلوچستان میں ریلوے کی تباہی کے موضوع پر بنائی جانے والی ایک منفرد فلم ہے، آسکر ایوارڈز کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل تیسرا سال ہے، جب پاکستان آسکر ایوارڈز کے لیے فلم نامزد کر رہا ہے۔

آسکرز کے لئے تمام ممالک ایک ایک فلم بھیجتے ہیں، فلم مور کو جمشید محمود رضا نے بطور پروڈیوسر اور ہدایت کار تخلیق کیا ہے۔

پاکستان میں آسکر ایوارڈز نامزدگی کے لیے موجود کمیٹی کی سربراہ شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ یہ فلم پاکستان کے سینما کو وسعت دے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں