سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری حریت پسندوں کے احتجاج کے دوران کشمیری نوجوانوں نے پاسکتانی پرچم لہرا دیا،فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد حریت پسندوں کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا گیا، مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس میں بھارت نخالف نعرے درج تھے۔
مظاہرین میں موجود نوجوانوں نے حق خودارادیت کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ایک مقام پر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا،اس موقع پر فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی،مظاہرے کا مقصد پوری دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا تھا۔
اس موقع پر حریت پسند رہنما مولوی عمر فاروق نے اے آر وائی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کریں گے، کوئی بھی ظلم کشمیروں کو حق خودارادیت کی جد وجہد سے روک نہیں سکتی،کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔