پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارت میں گھر پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والا شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بہار: بھارت میں ایک شخص منت پوری کرنے کی کوشش میں حوالات پہنچ گیا، اپنے گھر پر پاکستان کا جھنڈا لہرانے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع نلندا میں منت پوری کرنے کی کوشش نے انواز احق نامی شخص گھر کی چھت پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا اس معاملے میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انوار الحق نے پولیس کو بتایا کہ شادی کے بعد کئی سال تک بیٹے کی پیدائش نہ ہوئی تو اس نے منت مانگی تھی کہ اگر بیٹا پیدا ہوا تو وہ پاکستان جائے گا۔

India-Pak-flag

انوار الحق کا کہنا تھاکہ بیٹے کی پیدائش کے بعد وہ منت پوری کرنے پاکستان نہ جاسکا تو اس نے اپنی منت پوری کرنے کیلئے گھر کی چھت پر پاکستان کا جھنڈا لگادیا۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر پاکستانی پرچم چھت سے اتار کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اہلِ محلہ کے رہائشیوں نے پاکستانی پرچم لہرانے پر مذکورہ شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انوار الحق کی منت پوری ہوئی یا نہیں لیکن اس کی یہ خواہش نے اس کو حوالات ضرور پہنچ دیا ہے، اس سے قبل بھی پٹنہ میں مسلم تنظیم سے وابستہ لوگوں نے پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں