جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاکستان اورفلسطین کے درمیان دوستانہ میچ، فٹبال ٹیم اردن روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: فلسطین کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم براستہ دبئی اردن روانہ ہوگئی، پاکستانی ٹیم میچ کے لیے اردن کے راستے فلسطین جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین اورپاکستان کی ٹیموں کے مابین دوستانہ میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹیم اردن کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔

پاکستان فٹبال ٹیم کے اسکواڈ میں17 کھلاڑی اور 4 آفیشلز شامل ہیں، منتخب کھلاڑیوں میں یوسف اعجاز بٹ، احسان اللہ، عمر حیات، ارسلان علی، نوید احمد، ذیشان رحمان، مہدی حسن، یعقوب اعجاز، عدنان یعقوب، صدام حسین، عمیر علی، حسن بشیر، محمد علی، محمودخان، نوید رحمان اور منصور قومی فٹبال ٹیم اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ جوز انتونیو ناگورا، معاون محمد حبیب، ٹرینر جوز پورٹیلا، محمد عدنان ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

ہیڈکوچ جوزانتونیوناگورا کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنا ضروری ہے، پی ایف ایف کی طرف سے کھلاڑیوں کو ہر ممکن مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ٹیم بہتری کی طرف اپنا سفر جاری رکھے گی۔ دوسری جانب صدر پی ایف ایف فیصل صالح حیات نے پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مصروفیات کھلاڑیوں کی کارکردگی میں کردارادا کرے گی، فیڈریشن اپنے وسائل کھلاڑیوں پر خرچ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں