ہفتہ, ستمبر 14, 2024
اشتہار

قومی ہاکی ٹیم اُدھار کے ٹکٹوں پر چین گئی ہے، صدر پی ایچ ایف کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے ادھار کے ٹکٹوں پر چین گئی ہے۔

ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے لیکن عدم توجہی اور ذاتی مفادات نے اس قومی کھیل کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ چار بار کی عالمی چیمپئن اور دو بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹیم کا آج یہ حال ہوچکا ہے کہ وہ پیرس اولمپکس میں شرکت بھی نہ کر سکی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے اب جو انکشاف کیا ہے اس سے قومی کھیل کی زبوں حالی مزید آشکار ہو جاتی ہے۔

- Advertisement -

پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے ادھارکی ٹکٹوں پر چین گئی ہے۔ اس وقت قومی کھیل پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

طارق بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف نے ہاکی کے فروغ کے لیے خصوصی گرانٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہاکی کو وہ مقام اور عزت نہیں دی جا رہی، جس کا یہ قومی کھیل حق دار ہے۔

صدر پی ایچ ایف ہاکی ٹیم کی اس ابتر حالت کے باوجود پر امید ہیں کہ ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں اچھے نتائج دے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متوازی فیڈریشن بنانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی کانگریس نے منظوری دیدی اور وہ پی ایچ ایف کی رٹ قائم کرنے کے لیے اگلے ہفتے کراچی جائیں گے۔

طارق بگٹی نے کہا کہ ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج واپس لے کر فیڈریشن کی رٹ قائم کروں گا۔ اسٹیڈیم کا چارج لینے کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں