ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

1لاکھ2ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: ایک لاکھ دو ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جس میں 74ہزار سرکاری جبکہ 28ہزار عازمین نجی حج اسکیم کے ذریعےحجاز مقدس پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ دوہزار پاکستانی حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جبکہ سرکاری حج اسکیم کے28ہزار عازمین نے مدینہ منورہ کی زیارت کی اور پھر مکہ پہنچے۔

حج میڈیکل مشن کے تحت405ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کام کررہا ہے، اب تک9سرکاری اور 2نجی حج اسکیم کے عازمین کی اموات واقع ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

ڈی جی حج ساجد یوسفانی کا کہنا ہے کہ تمام کی تدفین جنت البقیع، مکہ کے شرائع قبرستان میں کردی گئی، عازمین حج کی خدمت پاکستان کی شاندار روایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حجاج سرزمین کے وقار اور تقدس کا ہمہ وقت خیال رکھیں، حجاج اپنے دیگر حاجی بھائیوں کیلئے ایثار اور اخوت سے پیش آئیں۔

مکہ پہنچنے والے عازمین حج کیلئے 10لاکھ سِم کارڈز اور مفت انٹرنیٹ کا تحفہ

ڈی جی حج کا کہنا تھا کہ بزرگوں، معذور اور خواتین سمیت ہر مسلمان کو خود پر ترجیح دیں، حج مشن نے عازمین کی سہولت اور آسانی کیلئے منظم نیٹ ورک قائم کیا ہے۔

ساجد یوسفانی کا مزید کہنا تھا کہ عازمین حج رہنمائی یا پریشانی میں پاکستانی جیکٹ پہنے معاون حج سے رابطہ کریں، مفت ہیلپ لائن 8001166622 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں