تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان کے عمران ہاشمی سے ملیں

کہا جاتا ہے دنیا گول ہے جہاں ایسے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے اب یہی دیکھ لیں کہ جڑواں بھائی یا جڑواں بہن تو ایک دوسرے سے مکمل مشابہت رکھتے ہی ہیں لیکن حیران کن امر ہے کہ دنیا کے اس کنارے کوئی ایسا شخص بھی موجود ہے جو بالکل ہو بہو آپ جیسا ہی ہوں حالانکہ دور تک اُس کا آپ سے کوئی رشتہ نہ تعلق ہوگا۔

بالی وڈ کی جگمگاتی دنیا کے روشن ستاروں کے انداز، لباس، ہیئر اسٹائل حتی کے ڈائیلاگ کو اپنانے والے تو بہت ہیں مگر ایسے خوش قسمت بھی موجود ہیں جن پر قدرت کی دیوی کچھ یوں مہربان ہوئی کہ ناک نقشہ ہی کسی ہیرو یا ہیروئن کا دے ڈالا اور قدرت کی اس فیاضی کے باعث وہ معمولی شخص شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

عمران ہاشمی اپنی مخصوص مسکراہٹ اور رومانیت بھری اداکاری کے باعث انڈین فلموں کے مقبول ترین ہیرو ہیں جن کی شہرت کی دھوم دنیا کے کونے کونے میں مچی ہوئی ہے جہاں خوبصورت حسینائیں اپنے دل تھامے ان کی ایک مسکراہٹ کی منتظر رہتی ہیں اور ہزاروں نوجوانوں کے وہ آئیڈیل ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور محض ایک دن میں لاکھوں افراد نے اِسے دیکھا اور پسند کیا جب کہ ہزاروں لوگوں نے ان تصاویر کو اپنی وال پر شیئر کیا ان تصاویر کی خاص بات نوجوان کا ہو بہو عمران ہاشمی ہونا تھا۔

یہ نامعلوم جوان جس کا تعارف اب تک دستیاب نہیں عمران ہاشمی کے ناک نقشہ سے بہت قریبی مشابہت رکھتا ہے وہی ماتھا، ویسی ہی مسکراہٹ، اسی طرح کی آنکھیں اور اس جیسی ناک نے نوجوان کو کس قدر مشابہ کردیا ہے کہ گماں ہوتا ہے کہ یہی عمران ہاشمنی ہے یا کم از کم اُن کا کوئی جڑواں بھائی ضرور ہے۔

ایک ہی دن میں سوشل میڈیا میں مقبول ہونے والےعمران ہاشمی کی اس فوٹو کاپی کے بارے میں زیادہ زیادہ سے لوگ جاننا چاہتے ہیں تاہم اس کے لیے کچھ وقت انتظار کرنا ہوگا اور لگتا ہے یہ نوجوان بھی دھماکے دار انٹری دینے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔

Comments

- Advertisement -