ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

حیدرآباد: انتظامی غفلت سے نیاز اسٹیڈیم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، افسوسناک مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے دوسرے بڑے شہر  حیدرآباد میں متعدد بین الاقوامی کرکٹ میچز کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنے والا اسٹیڈیم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کا تیسرا پرانا انٹرنیشنل اسٹیڈیم انتظامیہ کی غفلت اور مسلسل نظر اندازی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہوگیا ہے۔

اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے پر مٹی اور کچرے کا ڈھیر موجود ہے جبکہ وہاں موجود مین ہولز کوڑا کرکٹ سے بھر چکے ہیں۔ اسٹیڈیم کے اطراف ملبہ  پڑا ہوا ہے جبکہ ایک شاہراہ کی تعمیر کئی عرصے سے مکمل نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے سڑک کھنڈر کا منظر پیش کررہی ہے۔

اسٹیڈیم میں شائقین کی سہولت کیلئے بنائے جانے والے انکلوژر اور باتھ روم بھی مکمل تباہ ہوچکے ہیں، اسٹیڈیم کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اہلکار یا چوکیدار تعینات نہیں ہے۔

حیدرآباد کے عوام نے صوبائی حکومت اور وزیربلدیات سے بارہا مطالبہ کیا کہ وہ نیاز اسٹیڈیم کی تباہ حالی کا نوٹس لے کر اس کی تعمیر و مرمت کا دوبارہ آغاز کریں تاکہ حیدرآباد کے واحد تاریخی اسٹیڈیم جہاں دنیائے کرکٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک اور کئی ریکارڈز بنے اُس کی رونقیں بحال ہوسکیں۔

نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں پانچ بین الاقوامی ٹیسٹ اور 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوچکا ہے، جن میں ورلڈکپ کے میچز بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں