تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسرائیلی بربریت:‌ 10 سالہ پہلاج کی دنیا سے فلسطین کا ساتھ دینے کی درد مندانہ اپیل

فلسطین میں اس وقت ہولناک جنگ جاری ہے جس میں بچے بھی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، اسرائیل کی اس بربریت پر جہاں پوری دنیا چیخ اٹھی ہے وہیں بچوں نے بھی اس درد کو محسوس کیا ہے۔

ایسے ہی ایک 10 سالہ پاکستانی بچے پہلاج حسن نے بھی دنیا سے فلسطینیوں کی مدد کرنے کی اپیل کردی۔

پہلاج نے یوٹیوب پر اپنی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں دنیا بھر کے لوگ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوں۔

10 سالہ بچے کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سی جنگوں کے بارے میں پڑھا اور سنا ہے لیکن کوئی ایسی جنگ نہیں دیکھی جس میں بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہو، وہ مر رہے ہوں، زخمی ہورہے ہوں اور اپنے والدین کھو رہے ہوں۔

پہلاج کا کہنا تھا کہ آپ خود کو ان فلسطینیوں کی جگہ رکھ کر سوچیں، تصور کریں کہ آپ فلسطین میں اپنے خاندان کے ساتھ ہوں اور اچانک بمباری شروع ہوجائے، سب مرجائیں یا زخمی ہوجائیں، تب آپ کیا کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ میں نے ایسی ویڈیوز بھی دیکھی ہیں جن میں بچے اکیلے بیٹھے ہیں نہ ان کے والدین ان کے ساتھ ہیں نہ کوئی اور اپنا، ان کے ارد گرد فوجی ہتھیار تانے کھڑے ہیں۔

آخر میں پہلاج نے کہا کہ میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہوں، میں نے یہ ویڈیو انگریزی میں اسی لیے بنائی تاکہ نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے لوگ اسے دیکھیں اور میری طرح فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑے ہوں۔

Comments

- Advertisement -