تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سڈنی : پاکستانی نوجوان مرنے سے پہلے 40 منٹ تک مدد کیلئے پکارتا رہا

سڈنی : آسٹریلیا میں ایک پاکستانی نوجوان طالب علم سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، نوجوان ڈوبی ہوئی گاڑی میں40منٹ تک ریسکیو حکام سے رابطے میں رہا۔

آسٹریلیا کے شمال مغربی سڈنی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، نیو ساؤتھ ویلز میں جمع سیلابی پانی میں گاڑی سمیت ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت ایاز یونس کے نام سے ہوئی ہے،25سالہ ایاز یونس کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر کینٹ سے تھا اور وہ آسٹریلیا میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیلابی پانی میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نوجوان نے مکمل ڈوبنے سے قبل ریسکیو ادارے کو صبح ساڑھے 6بجے مدد کیلئے بلایا اور خود کار سے نکلنے کی پوری شدت سے کوشش کرتا رہا لیکن وہ باہر نہیں نکل سکا۔

ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر سڑک کے کنارے انتباہی نوٹ کے سائن بورڈ آویزاں تھے جس پر آگے جانے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ وہ بھی پانی میں ڈوب چکے تھے جسے وہ نوجوان نہیں دیکھ سکا۔

متوفی ایاز یونس کی کار پانی میں گرگئی اس دوران وہ بعد 40 منٹ تک ریسکیو حکام سے بات کرتا رہا، تاہم جب ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو نوجوان پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔

اس حوالے سے آسٹریلیا میں ایک پاکستانی انجمن کے عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے متوفی طالب علم کے والد سے بات کی ہے۔ ایاز یونس ملیر کینٹ کراچی کا رہائشی تھا اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے آیا تھا اس کے دو بڑے بھائی اور ایک چھوٹی بہن ہے، اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نعش کو واپس کراچی بھیج دیا جائے۔”

Comments

- Advertisement -