پاکستان میں ہنرمندوں کی کمی نہیں ایک ایسے کاریگر سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں دینے کے لیے زری سے خوبصورت چپل تیار کی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا کا ضلع اٹک ثقافت سے مالا مال ہے۔ یہاں روایتی علاقائی ثقافت کی عکاسی کرتی سنہری زری سے چپلیں تیار کی جاتی ہیں جن کو مقامی زبان میں شری کھیڑ کہا جاتا ہے۔
اٹک سے اے آر وائی کے نمائندے لالہ محمد صدیق کے مطابق اٹک کے علاقہ حضرو چھچھ کی ثقافت کی مشہورگولڈن رنگ کی دیدہ زیب اور خوبصورت زرعی کھیڑ تیار کرنے والے کاریگر محمد نثار نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف کو خصوصی طور پر تیار کرکے اس زری کھیڑ کا تحفہ پیش کیا تھا۔
اب اس چپل کی چمک دمک امریکی ایوان میں بھی چمکنے والی ہے، کیونکہ محمد نثار نے حال ہی میں دوسری بار صدر امریکا کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھی ایسی ہی سونے کی طرح چمکتی خوبصورت چپل تیار کر لی ہے۔
پاکستانی کاریگر کی جانب سے امریکی صدر کے بنائے گئے اس منفرد تحفے سے پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری اور استحکام آئے گا اور اس سے دونوں ممالک کی عوام میں ایک دوسرے سے مزید محبتوں میں اضافہ ہوگا۔
محمد نثار اس چپل کو امریکی صدر ٹرمپ کو تحفے کے طور پر بھیجنے کے خواہشمند ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ ان کی یہ خواہش کیسے پوری ہوتی ہے؟