پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

برطانیہ کے لیے پاکستانی آم کی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : برطانیہ کے لیے دو برس میں پاکستانی آم کی برآمدات میں 50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مزید اقدامات سے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

یہ بات برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

معظم احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے کے لیے مزید آسانیاں لائی جا رہی ہیں، پچھلے دو سال میں برطانیہ کے لیے پاکستانی آم کی ایکسپورٹ میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے صدر راولپنڈی چیمبر ثاقب رفیق کو کامیاب بزنس کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور باہمی تجارت میں اضافے کے لیے آر سی سی آئی کی کوششوں کو سراہا۔

اے پی پی کے مطابق اس موقع پر صدر چیمبر ثاقب رفیق نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر2017سے برطانیہ میں بزنس مواقع کانفرنس کا انعقاد کراتا چلا آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 16 لاکھ اوورسیز پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں، چوتھی پاک یوکے بزنس کانفرنس ایک بڑی کامیابی ہے جس میں ستر سے زائد مندوبین نے شرکت کی، ہمیں وہاں اچھا ریسپانس ملا ہے، امید ہے پاکستان میں بھی اب برطانیہ کے ٹاپ برانڈ آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں