بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سابق پاکستانی فوجی نیپال میں لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملازمت کے لیے نیپال جانے والے سابق فوجی افسر محمد حبیب نیپال اور بھارت کے سرحدی علاقے سے لاپتہ ہوگئے۔ محمد حبیب کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی گئی۔ پاکستانی حکومت نے نیپالی حکومت سے رابطہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ محمد حبیب ظاہر ملازمت کے لیے نیپال گئے تھے جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق محمد حبیب ظاہر نے پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمت کے لیے اپنی سی وی اقوام متحدہ کی ویب سائٹ سمیت دیگر جگہوں پر بھیجی تھی۔

- Advertisement -

ایک ماہ قبل برطانیہ سے مسٹر تھامسن نامی شخص نے ان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں ایک ویب سائٹ پر رابطہ رکھنے کا کہا۔ کچھ عرصے بعد سابق لیفٹننٹ کرنل کو بھاری تنخواہ پر وائس پریذیڈنٹ اور زونل ڈائریکٹر کی آفر کی گئی تھی اور انہیں نوکری کے لیے کٹھمنڈو آنے کو کہا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محمد حبیب 5 اپریل کو عمان گئے جہاں جاوید انصاری نامی شخص نے محمد حبیب کا استقبال کیا۔ انہیں کہا گیا کہ کٹھمنڈو پہنچ کر ایک نمبر پر رابطہ کیا جائے۔

اگلے روز محمد حبیب کٹھمنڈو پہنچے اور اسی روز لمبینی کے لیے روانہ ہوگئے۔ 6 اپریل کو انہوں نے گھر والوں کو خیریت سے پہنچنے کی اطلاع دی جس کے بعدسے اب تک ان کا اپنے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ جس علاقے سے محمد حبیب لاپتہ ہوئے ہیں، لمبینی نامی وہ علاقہ بھارتی سرحد سے صرف 5 کلو میٹر دور ہے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام دینے والا بھارتی فوجی لاپتہ

ذرائع کے مطابق محمد حبیب نے جس ویب سائٹ سے ملازمت حاصل کی وہ بھارت سےچلائی جارہی تھی، تاہم اب وہ ویب سائٹ اور اس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ دونوں بند ہیں۔

محمد حبیب کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ان کی تلاش کے لیے پاکستانی حکومت نیپالی حکومت سے رابطے میں بھی ہے۔ اس سلسلے میں نیپالی سفارت خانے کو لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب کے تمام سفری دستاویزات پیش کر دیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں