جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پہلی پاکستانی ایم ایم اے فائٹر نے آسٹریلوی حریف کو دھول چٹا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی پہلی مسکڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر انیتا کریم نے آسٹریلوی حریف کو دھول چٹا کر کامیابی حاصل کرلی۔

مارشل آرٹس فائٹر انیتا کریم کا تعلق صوبے گلگت بلتستان سے ہے۔ انیتا کریم کی جانب سے مقابلہ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی خوب واہ واہ ہو رہی ہے۔

مکسڈ مارشل آرٹس ایک خطرناک کھیل ہے جس میں عام طور پر خواتین حصہ نہیں لیتیں۔ انیتا کریم نہ صرف اس کھیل میں حصہ لیا بلکہ بہترین کھلاڑی بھی ثابت ہوئیں۔

- Advertisement -

https://twitter.com/tequieremos/status/1535732613796724736?s=20&t=GReoGLlkF5E59EWK0d0W3g

مقابلہ جیتنے کے فوری بعد انیتا کریم کے بھائی ایم ایم اے فائٹر علومی کریم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کردی۔

کیپشن میں علومی کریم نے لکھا کہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والی فیئر ٹیکس فائٹ پروموشن میں انیتا ایک اور ڈبلیو حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ انیتا کریم پاکستان کی پہلی اور دنیا کی ان چند خواتین میں سے ہیں جنہوں نے مشہور لمپینی اسٹیڈیم میں فائٹ کی۔

https://twitter.com/uloomi/status/1535641752740462592?s=20&t=bSINXt2KpM317FAXgLtcNw

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں